منگلورو:18/ جولائی(ایس او نیوز) شہر کے بجئے کے ایک مکین سے ہفتہ وصولی کے ذریعے رقم اینٹھنے کےلئے دی گئی دھمکی معاملے میں تین لوگوں کو منگلورو سی سی بی پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت آکاش بھون کے ائیپا بھجن مندر کے قریب والے پریتم (22)، مالاڑی روڈ کے رتیش(19)اور کاؤور ،دیوی نگر کے وشال کمار (22)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سے قبل عدالتی تحویل میں قید قتل معاملے کے ملزم گوریش نے 25ہزار وپیوں کا ہفتہ دینے کے لئے بجئے کے ایک مکین کو رابطہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی ، اس کے بعد اپنے چیلوں کے ذریعے فون سے رابطہ کرتے ہوئے دھمکی دینے کے بعد قتل کی دھمکی دی تھی ۔ بجئے کے مکین کی طرف دی گئی شکایت پر منگلورو کے برکے پولس تھانے میں کیس درج ہواتھا۔ ملزموں میں سے پریتم پر ایک ہوٹل میں غیر قانونی طورپر گھس کر نقصان کئے جانے کا منگلورو کے پوروا پولس تھانے میں کیس درج ہے۔ عدالتی تحویل میں موجود گوریش کے کہنے پر انہوں نے ہفتہ وصولی کی دھمکی دی تھی ۔ آگے کی کارروائی کے لئے ملزموں کو برکے پولس تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔ سی سی بی انسپکٹر سنیل وائی ، نائک اور سب انسپکٹر شیام سندر اور دیگر عملہ کارروائی میں شامل تھا۔